پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ خوراک کا ضیاع عالمی مسئلہ ہے، جو معیشت کو بھی نقصان پہنچاتا ہےاور ماحول کو بھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خوراک کے ضیاع اور کمی کے بارے میں آگاہی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں کروڑوں لوگ بھوک کا شکار ہیں. دوسری طرف لاکھوں ٹن خوراک ضائع ہو جاتی ہے۔مریم نوازنے کہا کہ پاکستان بھی کسی حد تک خوراک کے ضیاع اور کمی کا شکار ہے، جبکہ خوراک کے ضیاع کو کم کرنا دینی اوراخلاقی فریضہ بھی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ وسائل کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے پلاننگ کی ضرورت ہے. تاکہ خوراک کے ضیاع کو کم کر کے بھوک سے متاثرہ لوگوں کی مدد کر سکیں-مریم نوازنے کہا کہ حکومت پنجاب خوراک کے ضیاع کے تدارک کے لیے موثر آگاہی مہم ضروری ہے. پنجاب میں اسکول نیوٹریشن پروگرام بچوں میں غذائی قلت دور کرنے کا تاریخی اقدام ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خوراک کا متناسب استعمال ناگزیر ہے. اپنی کمیونٹی میں خوراک کی قدر اجاگر کریں. ہم مل کر پاکستان کے قدرتی وسائل کومحفوظ کر سکتے ہیں۔