پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 148ویں لانگ کورس سمیت مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں 148ویں لانگ کورس سمیت مختلف کورسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی،سری لنکن آرمی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل لیاناگے نے تقریب میں بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔پاس آؤٹ ہونے والوں میں عراق، مالدیپ ،نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن کے کیڈٹس بھی شامل ہیں۔سری لنکن آرمی کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل لیاناگے نے تقریب میں بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔148ویں پی ایم اے لانگ کورس کی اعزازی شمشیر اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر محمد عبدالرحمان اعوان نے حاصل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *