پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کرپٹو کونسل میں وزیر خزانہ کے چیف ایڈوائزر بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ ملک نے پاکستان میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے کرپٹو کرنسی کو قانونی شکل دینے کا منصوبہ بنالیا ہے۔بلومبرگ کو انٹرویو میں بلال بن ثاقب نے کہا کہ پاکستان کا مقصد ’مقامی ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل اثاثہ کی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک واضح ریگولیٹری فریم ورک‘ تشکیل ہے۔انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کے سائیڈلائن میں بیٹھنے کا وقت اب ختم ہوگیا ہے،‘ وہ بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ ملک ایک ’کم لاگت والی اور اعلیٰ ترقی والی مارکیٹ ہے جس کی 60 فیصد آبادی 30 سال سے کم ہے۔‘بلال بن ثاقب نے کہا کہ ’ہمارے پاس ویب 3 کی مقامی افرادی قوت ہے جو اڑان بھرنے کے لیے تیار ہے۔‘
