پاکستان نے فلسطین کے مظلوم عوام کے لیے امدادی سامان کی پہلی کھیپ روانہ کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کی وزارت اطلاعات ونشریات نے جمعرات کو ایک بیان میں بتایا کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور فوج نے اسلام آباد سے براستہ مصر غزہ کے لیے امداد کی پہلی کھیپ روانہ کر دی۔بیان کے مطابق کھیپ میں موسم سرما کے لیے ایک ہزار خیمے، چار ہزار کمبل اور تین ٹن ادویات شامل ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ اس کھیپ کے باعث متاثرین غزہ کو فوری ریلیف ملے گا اور یہ کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے اور ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *