پاکستان نے فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کی تاریخ میں پہلی جیت حاصل کر لی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کی تاریخ میں پہلی جیت حاصل کر لی ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان فٹبال ٹیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے کمبوڈیا کیخلاف فیفا ورلڈ کپ 2024ء کوالیفائر میچ جیت لیا۔ پاکستان نے کوالیفائر میں کمبوڈیا کو ہوم میچ میں صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرایا ۔میچ کا واحد گول پاکستان کی جانب سے ہارون حامد نے 68 ویں منٹ میں اسکور کیا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان میچ جناح فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا گیا دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا لیگ میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا تھا۔ یہ پاکستان فٹبال ٹیم کی فیفا ورلڈکپ کوالیفائر کی تاریخ میں پہلی جیت ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *