پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے یمن میں تشدد میں دوبارہ اضافے پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان یمن میں دیرپا امن اور استحکام کے قیام کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔دفترِ خارجہ کی جانب سے بدھ کے روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان یمن میں حالیہ تشدد کی لہر پر شدید تشویش کا اظہار کرتا ہے اور یمن کی وحدت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔بیان کے مطابق پاکستان یمن میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کا حامی ہے اور امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی اقدام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔
