پاکستان کے مختلف شہروں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ اسلام آباد
پاکستان کے مختلف شہروں میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے، نیشنل پولیو لیب کی رپورٹ میں 5شہروں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ نیشنل پولیو لیب نے سیوریج میں پولیو کی تصدیق کی ہے۔ پشاور، سوات، راولپنڈی کے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ بنوں اور جنوبی وزیرستان کے علاقے میں بھی سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق سامنے آئی ہے۔رواں برس راولپنڈی اور سوات کے سیوریج کے پانی میں تیسری بار پولیو وائرس پایا گیا ہے جبکہ جنوبی وزیرستان کے سیوریج میں پہلی بار پولیو وائرس سامنے آیا ہے۔رواں برس بنوں کے سیوریج میں آٹھویں بار پولیو وائرس پایا گیا ہے، رواں برس پشاورکے سیوریج میں چوتھی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے۔متاثرہ شہروں سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلز 30اگست تا8ستمبر لئے تھے، رواں برس 27ماحولیاتی سیمپلز میں پولیو کی تصدیق ہوچکی ہے۔سیوریج سیمپلز میں موجود پولیو وائرس کی جنیاتی تشخیص جاری ہے، 2021میں65ماحولیاتی سیمپلز میں پولیو وائرس پایا گیا تھا۔اس کے علاوہ رواں برس کے پی کے17ماحولیاتی سیمپلزمیں پنجاب کے8 ماحولیاتی سیمپلز میں اورسندھ کے ایک، اسلام آباد کے ایک سیمپل میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ اس سے قبل کراچی سے لیے گئے سیوریج کے نمونموں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ محکمہ صحت کے مطابق لانڈھی بختاور ولیج کے مقام سے سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیا۔ پاکستان میں اس وقت مجموعی طور پر 11مقامات پرسیوریج کے پانی میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

العربية简体中文NederlandsEnglishFrançaisDeutschItalianoPortuguêsРусскийEspañolاردو