پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تشدد پھیلانے والوں سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔عالمی یومِ عدم تشدد کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر قسم کا تشدد اور انتشار پسندی قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کہ عدم تشدد کا راستہ ہی حقیقی کامیابی کا ضامن ہے. معاشرتی ترقی اور فلاح کی بنیاد طاقت یا تشدد نہیں بلکہ امن اور برداشت پر ہے۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ عدم تشدد کا نظریہ انسانیت کا سب سے بڑا نظریہ ہے. تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ مزید بگاڑ پیدا کرتا ہے۔مریم نواز نے کہا کہ عدم تشدد کا راستہ اپنانے والا معاشرہ استحکام کی راہ پر گامزن ہوتا ہے. باہمی اختلافات کو بات چیت سے حل کے کلچر کو فروغ دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت تشدد پھیلانے والوں سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے. ایسے پنجاب کی تعمیر میں مصروف ہیں جہاں ہر شخص کوامن سے جینے کا حق ملے اور قانون کی حکمرانی ہو۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ تشدد، انتہا پسندی اور نفرت کے خلاف عدم تشدد کے پیغام کو فروغ دینے کی ضرورت ہے. پُرامن پاکستان کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں