پاکستان نیوز پوائنٹ
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے پنجاب میں حقیقی کام کچھ نہیں، نمائشی اقدامات زیادہ ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا ملک میں امن و امان کا معاملہ بگڑتا جا رہا ہے، دہشت گردی کے واقعات میں تیزی آتی جا رہی ہے اور نوجوان نسل مایوس ہوتی جا رہی ہے ، برین ڈرین بڑھ گیا ہے، جماعت اسلامی عوام میں شعور پیدا کرنے میں کامیاب ہوتی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ انکم ٹیکس صرف تنخواہ دار طبقے سے وصول کیا جا رہا ہے، ٹیکسوں کی بھرمار سے غریب آدمی پس رہا ہے، ہر شعبے میں کرپشن ہی نظر آ رہی ہے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا بدقسمتی سے پنجاب میں حقیقی کام کچھ نہیں ہے، نمائشی اقدامات زیادہ ہیں، آج راولپنڈی میں جلسہ عام ہو گا، تاجروں سے بھی ملاقات کروں گا، انتظامیہ اپنے ہتھکنڈوں سے باز نہیں آ رہی، لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ان کا کہنا تھا انتظامیہ نے اپنا رویہ نہ بدلا تو ذمہ دار یہ لوگ خود ہوں گے، لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت نہ دی تو راولپنڈی اور اسلام آباد میں سڑکوں پر دھرنا دیں گے
