وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے لئے قانونی کارروائی جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب میں حکومت اور گورننس کے نظام میں انقلابی تبدیلی کا انقلابی فیصلہ کر لیاگیا ۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے 14 رکنی خصوصی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کر دی جسے 60 دن میں سفارشات کی تیاری کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں وزارتوں اور محکموں کی تاریخ کی سب سے بڑی ری سٹرکچرنگ کا فیصلہ کیا ہے ،فالتو، نکمے اور خساروں کے شکار اداروں کی ڈاﺅن سائزنگ کی جائے گی ،وزارتوں کا حجم کم کرکے سرکاری امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا کی جائے گی ۔ری سٹرکچرنگ کمیٹی کی کنوینر سینئیر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب ہوں گی، وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن اور صوبائی وزیر قانون بھی کمیٹی کے رکن مقرر کیے گئے ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب نے ری سٹرکچرنگ کے منصوبے کی منظوری دے دی ۔ فیصلے کے تحت ایک ہی کام کرنے والے اداروں کو ضم کیا جائے گا ،ری سٹرکچرنگ اور ڈاﺅن سائزنگ سے اداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے عمل کو سادہ ، آسان اور تیز بنایاجائے گا ،ری سٹرکچرنگ اور ڈاﺅن سائزنگ سے اربوں روپے کی بچت ہوگی اور حکومت کے سالانہ اخراجات میں بڑی کمی ہونے سے مالی گنجائش پیدا ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *