پنجاب کے سرکاری سکولوں کے 50ہزار طلبہ کوگوگل آئی ڈی مفت فراہم کرنیکا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے الائیڈ،ٹیک ویلی،گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے ریجنل ہیڈ پال ہچنگس (Paul Hutchings)کی قیادت میں ملاقات کی، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ آسٹریلیوی ادارہ الائیڈ کے اشتراک سے ”کروم بکس” کی اسمبلنگ پنجاب میں کی جائے گی۔پنجاب کے سرکاری سکولوں کے 50ہزار طلبہ کوگوگل آئی ڈی مفت فراہم کیا جائے گا۔ سرکاری سکولوں کے ایک ہزار ٹیچرز کو فری ڈیجیٹل سرٹیفکیشن کورسز کرائے جائیں گے۔15 ہزار یونیورسٹیز طلبہ کے لئے بھی مفت سرٹیفکیشن کورسز پراجیکٹ۔ ڈیڑھ کروڑ ڈالر فیس کے لئے گوگل فار ایجوکیشن معاونت کرے گا۔ پنجاب میں ڈیجیٹل سکول آن ویل پراجیکٹ لانچ کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیاگیا۔ ملاقات میں ڈیجیٹل ایجوکیشن منصوبوں،سمارٹ کلاس روم اور ڈیجیٹل ایجوکیشنل ایکو سسٹم میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا۔آؤٹ آف سکول بچوں کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کے لئے گوگل فارایجوکیشن کی تکنیکی معاونت حاصل کرنے پر اتفاق کیاگیا۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب کے سرکاری سکولوں کے طلبہ گوگل آئی ڈی کے ذریعے لاگ ان کر سکیں گے۔یونیورسٹی سٹوڈنٹس کو اینٹی وائرس، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور دیگر کی سرٹیفکیشن کرائی جائیگی۔ لیول ون اور لیول ٹو سرٹیفکیٹ حاصل کرکے سٹوڈنٹس دنیا بھر میں آسانی سے جاب حاصل کرسکیں گے۔ سکول آن ویل کے دو پائلٹ پراجیکٹ چند ہفتوں میں لانچ کر دیئے جائیں گے۔سکول آن ویلز میں طلبہ اپنے گوگل آئی ڈی کو لاگ ان کرکے سٹڈیز کرسکیں گے۔ کروم بکس کے ذریعے طلبہ کو کوئی ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ نہیں کرنا پڑے گی۔طلبہ کے زیر استعمال کروم بکس کا ڈیٹا بھی مانیٹر کیا جاسکے گا۔ وفد میں گوگل فار ایجوکیشن کے کرس ہارٹ،حارث سفیان،الائیڈ کارپوریشن کے سی ای او آرون سیتھر جیکسن،آپریشنز لیڈ جنید شہاب،ٹیک ویلی کے سی ای او عمر فاروق، مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن لیڈ نشوا ابرار،آؤٹ ریچ اینڈ کوآرڈینیشن منیجر مدیحہ منگول شامل تھے جبکہ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *