چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ لاہور
سابق وزیراعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے ہونے والے ضمنی انتخابات میں عمران خان نے حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے کے تحت تمام حلقوں سے مستعفی ہونے والے امیدوار ہی الیکشن لڑیں گے اور عمران خان کا پورا فوکس دو اسمبلیوں کے انتخابات پر رہے گا۔قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری، پولنگ 16 مارچ کو ہوگیاس سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کی 33 خالی نشستوں پر الیکشن شیڈول جاری کردیا گیا تھا جس پر پولنگ 16 مارچ کو ہوگی۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی 6 فروری سے 8 فروری تک جمع کرائے جائیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 13 فروری تک کی جائے گی تاہم امیدواروں کی حتمی فہرست 21 فروری کو جاری کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے بتایا کہ انتخابات کے لئے امیدواروں کو انتخابی نشان 23 فروری کو جاری کیے جائیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی کے 9 حلقوں پر انتخابات 16 مارچ کو ہونگے جبکہ راولپنڈی کی 5 قومی اسملبی کے حلقوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔اسلام آباد کی تینوں حلقوں پر ضمنی انتخابات 16 مارچ کو ہونگے جبکہ لاہور اور ملتان کے دو دو حلقوں پر انتخابات ہوں گے اور خیبر پختونخوا کے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں میں انتخابات ہونگے۔ خیال رہے کہ این اے 4 سوات، این اے 17 ہری پور، این اے 18 صوابی، این اے 25، 26 نوشہرہ، این اے 32 کوہاٹ، این اے 38 ڈی آئی خان سمیت این اے 43 خیبر، این اے 52،53،54 اسلام آباد میں بھی ضمنی انتخابات کرائے جائیں گے۔اسکے علاوہ این اے 59، 60، 62 اور این اے 63 راولپنڈی، این اے 67 جہلم، این اے 97 بھکر میں انتخابات ہوں گے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 17 جنوری کو پی ٹی آئی کے 35 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کیا تھا تاہم قومی اسمبلی کی 2 مخصوص نشستوں پر تعیناتی پی ٹی آئی کی سفارش پر کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *