چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے نسٹ کے سالانہ کانووکیشن میں شرکت کی

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طالب علموں کو اعزازات دیے، نسٹ کا سالانہ کانووکیشن یونیورسٹی کے مین کیمپس میں منعقد کیا گیا،چیئرمین نسٹ بورڈ آف گورنرز اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانووکیشن ویک میں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرنے والے طالب علموں کو ڈگریاں عطا کی گئیں،3500 طلبہ کو 7 مختلف ڈسپلنز میں ڈگریاں دی گئیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے گریجوایٹس ،اُن کے والدین اور فیکلٹی کو دلی مبارکباد دی،پڑھانے اور سیکھنے کے لیے ایک سازگار ماحولیاتی نظام تیار کرنے پر نسٹ کی تعریف کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ تعلیم ایک آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہے،آج طلباء کی زندگیوں میں ایک نئے باب کا آغاز ہے، جو ایک اہم تبدیلی کی نوید دیتا ہے ،نئی ذمہ داری کو ان کی شخصیت اور آگے کے سفر میں انتخاب سے ظاہر ہونا چاہیے،طلبا پر فرض ہے کہ وہ ملک کو درپیش چیلنجز کا پتہ لگائیں اور ان کا تجزیہ کریں ،مسائل کا حل تلاش کرنے کے لیے اپنی فکری وسائل کو بروئے کار لائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *