پاکستان نیوز پوائنٹ
چینی صدر شی جن پنگ نے فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے 4 اصول بتادیے۔چینی صدر نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ حل کرنے کے لیے 4 اصول ضروری ہیں، پہلا یہ ہے کہ سیاسی سمجھوتے کو ترجیح دے کر مسئلے کا دو ریاستی حل نکالا جائے۔چینی صدر کے مطابق دوسرا حل یہ کہ مغربی کنارے اور جنگ کے بعد کے غزہ میں رہنے والے فلسطینی عوام پر حکومت فلسطینی ہی کریں جب کہ تیسرا یہ کہ انسانی ہمدردی کے اصول کا خیال رکھا جائے اور شہریوں کی حفاظت کا انتظام کیا جائے۔چینی صدر نے چوتھا مسئلہ بتاتے ہوئے مزید کہا کہ انصاف اور برابری کو ملحوظ خاطر رکھا جائے
