پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈیرہ اسماعیل خان میں 2 دھماکے ہوئے، جس میں ایس پی آپریشن سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ہنگو کے علاقے میں 2 زور دار دھماکے ہوئے، جس میں ایس پی آپریشن اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے جب کہ دیگر اہل کار زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہے جب کہ ریسکیو اداروں نے شہدا کی لاشوں اور زخمی اہل کاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا ہے۔
