کار چوری کی انوکھی واردات ملزمان ایک ہی وقت میں باپ بیٹے کی کاریں لے اڑے

پاکستان نیوز پوائنٹ
کراچی میں راشد منہاس روڈ پر کار چوری کی انوکھی واردات، ملزمان ایک ہی وقت میں باپ بیٹے کی کاریں لے اڑے۔ مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں سکندر یونس کی مدعیت میں درج کرلیا۔ مدعی سکندر یونس کے مطابق راشد منہاس روڈ پر دفتر ہے زاتی کاروبار کرتا ہوں، میں اور میرا بیٹا اپنی اپنی کار میں دفتر پہنچے تھے۔ متن ایف آئی آر کے مطابق دفتر کے نیچے کار پارک کی اور اوپر چلے گئے، دو گھنٹے بعد سوک سینٹرجانے کے لیے اترے تو کاریں غائب تھی، کافی تلاش کرنے پر بھی گاڑیاں نہیں ملی۔ مدعی سکندر یونس نے بتایا کہ معلومات کرنے پر پتہ چلاپارک کرنے کے 1 گھنٹے بعد چوری ہوئی، عینی شاہد کے مطابق ایک کار میں آنے والے ملزمان نے کار چوری کی۔ پولیس کے مطابق پہلی مرتبہ دیکھا ہے کہ ایک ساتھ 2 کاریں چوری ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *