یکم جنوری سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی نئے سال کے آغاز پر پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی قیمت فی بیرل 75 ڈالر 5 سینٹ سے کم ہو کر 69 ڈالر 73 سینٹ تک آ گئی ہے، جس سے فی بیرل 5 ڈالر 32 سینٹ کمی ریکارڈ کی گئی ہے ذرائع کے مطابق ایکسچینج ایڈجسٹمنٹ اور کسٹم ڈیوٹی میں کمی کے باعث پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں بھی واضح کمی دیکھی گئی ہے اور یہ قیمت 156 روپے 66 پیسے فی لیٹر سے کم ہو کر 145 روپے 66 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے، یعنی فی لیٹر تقریباً 11 روپے کمی ہوئی ہے۔ اسی طرح ڈیزل کی عالمی قیمت میں بھی کمی سامنے آئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی فی بیرل قیمت 84 ڈالر 27 سینٹ سے کم ہو کر 79 ڈالر 92 سینٹ ہو گئی ہے۔ اس کمی کے نتیجے میں ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت میں بھی 9 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی منڈی میں ہونے والی اس کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان میں بھی نئے سال کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کی جا سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا 31 دسمبر کو قیمتوں سے متعلق اپنی ورکنگ حکومت کو ارسال کرے گی، جس کے بعد حکومت ریونیو ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *