اردو نیوز اپڈیٹس

آئی جی پنجاب کا نیو ایئر نائٹ پر لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس نے نیو ایئر نائٹ کے موقع پر امن و امان یقینی بنانے کے لئے جامع سکیورٹی پلان مکمل کر لیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کیے ہیں ترجمان پنجاب پولیس نے کے مطابق نیو ایئر نائٹ پر صوبہ بھر میں 419 انسپکٹرز، 1267 سب انسپکٹرز، 2189 اے ایس آئیز، 1408 ہیڈ کانسٹیبلز اور 16977 کانسٹیبلز و دیگر اہلکار سکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دیں گے، جبکہ لاہور میں 05 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں سی سی ٹی وی کیمروں اور سیف سٹی سسٹم کی مدد سے تمام سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس کو ہائی الرٹ رہنے اور ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ نیو ایئر نائٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش اور ہلڑ بازی کی ہرگز اجازت نہیں ہو گی۔ خواتین اور شہریوں کو ہراساں کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انہیں حوالات بند کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر عثمان انور نے نیو ایئر نائٹ پر ٹریفک کے مربوط انتظامات یقینی بنانے کا بھی حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ، پیرو، ایلیٹ فورس اور پی ایچ پی ٹیمیں سڑکوں اور شاہراہوں پر پٹرولنگ مزید بڑھائیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید ہدایت کی کہ لاہور سمیت تمام شہروں میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز باقاعدگی سے جاری رکھے جائیں جبکہ گزشتہ سال کے ریکارڈ یافتہ ون ویلرز اور ہوائی فائرنگ کے ملزمان سے ضمانتی مچلکے حاصل کیے جائیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوز امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے تمام انتظامات کی خود نگرانی کریں۔ سی ٹی او لاہور سمیت تمام ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے اضافی نفری تعینات کریں۔ آئی جی پنجاب نے شہریوں سے اپیل کی کہ ون ویلنگ، اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ میں ملوث عناصر کی اطلاع 15 پر دیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں جدید کینسر ہسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب بھی…

2 hours ago

اللّٰہ نے پاکستان کو عالمی برادری میں بہت پذیرائی دی ہے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اللّٰہ…

2 hours ago

الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفی کمال نے…

2 hours ago

اسرائیل تنہا؟ پاکستان اور سعودی عرب کا صومالیہ کی خودمختاری کے حق میں مضبوط اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری،…

3 hours ago

اسلامی تعاون تنظیم نے اسرائیل کی جانب سے صومالیہ کے خطےصومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کو مسترد کر دیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ او آئی سی اور 22 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب…

3 hours ago

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ سی سی ڈی کو نئی ذمہ داری سونپ دی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب کی حکومت نے آن لائن وارداتیں کرنے والے منظم گروہوں کیخلاف…

3 hours ago