اردو نیوز اپڈیٹس

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ رضائے الٰہی سے وفات پا گئیں انا للہ وانا الیہ راجعون اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے آمین اس افسوسناک خبر پر مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور آرمی چیف اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے مرحومہ کے بلند درجات کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی والدہ کے انتقال کا سن کر دلی صدمہ ہوا اللہ تعالیٰ آرمی چیف اور ان کے اہل خانہ کو صبر اور ہمت عطا فرمائے انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم آرمی چیف کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین کا بچھڑ جانا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے اور ایک بڑا صدمہ ہے ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل وقت میں جنرل عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے دکھ میں شریک ہیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ ماں جیسی شفیق اور محبت کرنے والی ہستی کی جدائی ایک بڑا صدمہ ہے ماں کا کوئی نعم البدل نہیں ہوتا اللہ تعالیٰ جنرل عاصم منیر اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا کرے اس کے علاوہ مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور دنیا میڈیا گروپ نے بھی آرمی چیف سے ان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کےمحفوظ مستقبل کےلیےپولیوکاخاتمہ ضروری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کےمحفوظ مستقبل کےلیےپولیوکاخاتمہ…

8 hours ago

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفیر سے ملاقات وطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفیر سے ملاقات کی جس…

8 hours ago

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ…

8 hours ago

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت…

8 hours ago

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ

پاکستان نیوز پوائنٹ شمالی وزیر ستان انتظامیہ کو دہشت گردوں کی ممکنہ نقل و حرکت…

8 hours ago