اردو نیوز اپڈیٹس

ائیر چیف مارشل کا رومانیہ کا سرکاری دورہ دفاعی تعاون کے فروغ پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ
سربراہ پاک فضائیہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، نے دورۂ رومانیہ کے دوران سیکرٹری دفاع رومانیہ، ایڈورڈ باچائڈے اور چیف آف ڈیفنس، جنرل گیورگیتسا ولاد سے مشترکہ ملاقاتیں کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین عسکری تعاون کو مزید مستحکم کرنے پراتفاق کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس اہم ملاقات کے دوران دونوں ممالک کی عسکری قیادت نے خطے میں امن و سلامتی کے حوالے سے باہمی ہم آہنگی اور مضبوط سفارتی و دفاعی تعلقات کو سراہا۔اس موقع پر سربراہ پاک فضائیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان رومانیہ کے ساتھ اپنے مضبوط سفارتی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو علاقائی امن و استحکام کے امور پر باہمی اتفاقِ رائے پر مبنی ہیں۔ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دونوں ممالک کے مابین عسکری شراکت داری کو درپیش مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے اور آپریشنل ہم آہنگی پر بھی زور دیا۔ دوسری جانب رومانیہ کے سیکرٹری دفاع نے پاک فضائیہ کی شاندار عسکری کارکردگی اور آپریشنل صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ رومانیہ، پاک فضائیہ کے وسیع تجربے سے استفادہ حاصل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔ملاقات کے دوران رومانیہ کے چیف آف ڈیفنس جنرل گیورگیتسا ولاد نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جنگی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے دونوں فضائی افواج کے مابین طویل المدتی تزویراتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ مشقوں اور تربیتی پروگرامز کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا۔سربراہ پاک فضائیہ کا دورۂ رومانیہ دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات کو مستحکم بنانے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے، جو اس امر کی عکاسی کرتا ہے کہ دونوں ممالک بدلتے ہوئے سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مسلسل رابطے اور شراکت داری کے پختہ عزم پر کاربند ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کا معاملہ صدر زرداری نے وزیراعظم کو اعتماد میں لے لیا

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کیلئے وزیراعظم…

11 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کنیکشنز کھولنے کا اعلان کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو صارفین کے لیے گیس…

11 hours ago

وزیر داخلہ سے برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی قائم مقام سفیر کی الگ الگ ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر اور قائم مقام…

11 hours ago

پاکستان نے فتنہ الخوارج کو نئی جگہ منتقل کرنے کی پیشکش مسترد کر دی

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات مین افغان طالبان ریجیم نے…

11 hours ago

وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے سپیشل بچوں کے لئے پنجاب میں پہلی مرتبہ سپیشل ہیلتھ سکریننگ کا جامع پروگرام کا آغاز کردیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں…

11 hours ago

پاک افغان مسئلہ حل کرنا مشکل نہیں ہے فی الحال کچھ نہیں کررہا ڈونلڈ ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان…

11 hours ago