اردو نیوز اپڈیٹس

اسحاق ڈار دو روزہ دورہ ہانگ کانگ کے دوران کل عالمی ثالِثی تنظیم کے افتتاحی کنونشن میں شرکت کرینگے

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسحاق ڈار دو روزہ دورہ ہانگ کانگ کے دوران کل عالمی ثالِثی تنظیم کے افتتاحی کنونشن میں شرکت کرینگے۔ ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان ثالثِی، سفارتکاری، مذاکرات پر مبنی سوچ پر یقین رکھتا ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل سے ہانگ کانگ کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے. جہاں وہ عالمی ثالثی تنظیم کے قیام سے متعلق افتتاحی کنونشن میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار 30 مئی کو کنونشن کی تقریب میں باضابطہ طور پر شرکت کریں گے اور پاکستان کی جانب سے معاہدے پر دستخط کریں گے۔اس موقع پرنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ تقریب سے خطاب بھی کریں گے. جس میں پاکستان کے مؤقف کو اجاگر کیا جائے گا۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان ہمیشہ ثالثی، سفارتکاری اور بات چیت پر مبنی پُرامن حل پر یقین رکھتا ہے اور اس عالمی فورم میں شرکت اسی سوچ کا تسلسل ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی حکومت کے حجم میں کمی اور حکومتی استعدادِ کار بڑھانے سے متعلق جائزہ اجلاس

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی حکومت کے حجم میں…

2 hours ago

سعودی عرب پر ڈرون حملے پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں پاکستان

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے سعودی عرب پر ہونے والے ڈرون حملوں کی شدید الفاظ…

2 hours ago

کویت کے وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ کویت کے وزیر خارجہ 2 روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں…

2 hours ago

کالعدم کشمیر ایکشن کمیٹی کے لوگ ضد میں آکر دشمن کو فائدہ پہنچا رہے ہیں رانا ثنا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر رانا ثنااللہ…

2 hours ago

آزاد کشمیر الیکشن ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا ریاست کو فیصلہ کرنا ہےکہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا ن لیگ کا مفاد بلاول

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے آزاد کشمیر کے…

2 hours ago

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے…

3 hours ago