پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران پر حملے اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک ہم اہداف پورے نہیں کر لیتے۔ ایران پر حملے کے بعد اپنے پہلے بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حملے میں ایران کے جوہری پروگرام کے دل کو نشانہ بنایا ہے اور یہ حملے اتنے دن تک جاری رہیں گے جتنے دن تک ہم اہداف پورے نہیں کر لیتے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ایرانی خطرے کو ختم کرنے کے لیے آپریشن ’رائزنگ لائن‘ کا آغاز کیا، یہ آپریشن اتنے دن تک جاری رہے گا جب تک اس کے پھیلاؤ کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ مہینوں میں ایران نے ایسے اقدامات کیےجو پہلے کبھی نہیں کیے تھے، ایران کے یہ اقدامات افزودہ یورینیئم کو ہتھیار میں بدلنے کے تھے۔نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل کی بقا کو واضح اور فوری خطرہ ہے، ایران کو نہ روکا گیا تو وہ کم وقت میں جوہری ہتھیار بنانے میں کامیاب ہو سکتا ہے، ایران ایک سال میں بھی جوہری ہتھیار بنا سکتا ہے اور چند ماہ کے اندر بھی بنا سکتا ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چینی صدر شی جنگ پنگ سے اہم…
پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ اسلام آباد میں سینیٹ نے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی ایکٹ 2026 کے ترمیمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاک چین سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر…
پاکستان نیوز پوائنٹ ایران امریکہ مذاکرات کے باعث سونے کی لمبی چھلانگ، عالمی و مقامی…
پاکستان نیوز پوائنٹ دنیا بھر سے آئے ہوئے لاکھوں عازمین حج نے مناسک حج کا…