اردو نیوز اپڈیٹس

اسرائیل تنہا؟ پاکستان اور سعودی عرب کا صومالیہ کی خودمختاری کے حق میں مضبوط اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کی سخت مذمت کرتا ہے اور اسرائیل کی جانب سے وفاقی جمہوریہ صومالیہ کے خطے صومالی لینڈ کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کو مسترد کرتا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایسی غیر قانونی اور اشتعال انگیز کارروائیاں بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور نہ صرف برادر ملک صومالیہ کے امن و استحکام کو خطرے میں ڈالتی ہیں بلکہ پورے خطے کے امن کو بھی متاثر کرتی ہیں۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ ایسی کارروائیوں کو مسترد کرے اور اسرائیل کو وسیع تر خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں کو نقصان پہنچانے سے روکے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان جمہوریہ صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے ساتھ ساتھ ملک میں دیرپا امن و استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتا ہے۔طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کو ان کی زمین سے جبری بے دخلی کے کسی بھی اقدام کو بلا شرط مسترد کرتا ہے اور ان کے حقِ خودارادیت اور ایک آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی جدوجہد میں اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتا ہے، جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر قائم ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔دوسری طرف سعودی عرب نے بھی صومالیہ کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اظہار کیا اور اسرائیل اور صومالی لینڈ کے درمیان باہمی تسلیم کے اعلان کو مسترد کرنے کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صومالی لینڈ کو بطور ایک آزاد ریاست تسلیم کرنے کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فی الحال ایسی کسی تجویز کی حمایت نہیں کرتے۔واضح رہے کہ امریکا کا اہم اتحادی ملک اسرائیل صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں جدید کینسر ہسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب بھی…

2 hours ago

اللّٰہ نے پاکستان کو عالمی برادری میں بہت پذیرائی دی ہے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اللّٰہ…

2 hours ago

الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا مصطفیٰ کمال

پاکستان نیوز پوائنٹ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور وفاقی وزیر مصطفی کمال نے…

2 hours ago

اسلامی تعاون تنظیم نے اسرائیل کی جانب سے صومالیہ کے خطےصومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کو مسترد کر دیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ او آئی سی اور 22 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کی جانب…

3 hours ago

آئی جی پنجاب کا نیو ایئر نائٹ پر لاہور سمیت صوبہ بھر کی سکیورٹی بڑھانے کا حکم

پاکستان نیوز پوائنٹ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس…

3 hours ago

پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ سی سی ڈی کو نئی ذمہ داری سونپ دی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ پنجاب کی حکومت نے آن لائن وارداتیں کرنے والے منظم گروہوں کیخلاف…

3 hours ago