اردو نیوز اپڈیٹس

اسلام آباد دارالحکومت میں 50 گدھے اور 25 من گوشت برآمد ہونے کے معاملے کی تحقیقات میں پولیس اہم تفصیلات سامنے لے آئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
دارالحکومت میں 50 گدھے اور 25 من گوشت برآمد ہونے کے معاملے کی تحقیقات میں پولیس اہم تفصیلات سامنے لے آئی۔پولیس حکام نے بتایا کہ گدھوں کی کھالیں گوادر لے جا کر بیرون ملک برآمد کی جاتی تھیں، گرفتار غیر ملکی شہری حال ہی میں پاکستان آیا ہے اور اس کا 90 دن کا ویزا ہے۔انہوں نے بتایا کہ گدھے پنجاب کے مختلف علاقوں سے لا کر لوگ فروخت کرتے تھے. فروخت کیلیے لانے والے تمام افراد موقع سے فرار ہوئے، گوشت بنانے والی جگہ کا غیر ملکی مالک بیرون ملک ہے.پولیس کا کہنا ہے کہ غیر ملکی شہری کی زبان سے ناواقفیت تفتیش میں میں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہے.مترجم بلوانے کے باوجود وہ حاطر خواہ تفصیلات فراہم نہیں کر سکا۔

گزشتہ روز اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے چھاپے کے دوران 50 سے زائد گدھے اور 25 من گوشت برآمد کر کے غیر ملکی شہری کو گرفتار کیا۔ فوڈ اتھارٹی نے ترنول کے قریب ہوٹلوں کو فراہم کیا جانے والا 25 من گوشت اور 50 زندہ گدھے برآمد کیے۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ گوشت کن علاقوں میں فراہم کیا گیا ہے اس کی تفتیش جاری ہے۔انہوں نے بتایا تھا کہ موقع پر موجود ایک غیر ملکی شہری کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ گوشت کو غیر ملکی باشندوں کے کھانے کیلیے استعمال کرنے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔فوڈ اتھارٹی نے ملوث افراد کے خلاف فی الفور اندراج مقدمہ کا حکم دیا جبکہ گوشت کو تلف کر دیا گیا تھا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پانی کو کبھی…

18 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن پر پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دنیا کے آبی ذخائر کے عالمی دن…

19 hours ago

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وزیرِ اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے…

19 hours ago

اسلامی ممالک کے فوجی انسداد دہشت گردی اتحاد کا پاکستان کا تاریخی دورہ

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی سیکریٹری جنرل کی قیادت میں 43 اسلامی ممالک کی انسدادِ دہشتگردی…

19 hours ago

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز 3 دن میں 177 دہشت گرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں، جن کے دوران…

19 hours ago

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑی کمی

پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیسرے…

19 hours ago