پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان میں ہونے والے مذاکرات کسی معاہدے تک نہ پہنچے تو ایران پر دوبارہ حملوں کے لیے امریکی جنگی جہازوں کو جدید ہتھیاروں سے دوبارہ مسلح کیا جا رہا ہے۔نیویارک پوسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم ایک ری سیٹ کر رہے ہیں، ہم جہازوں کو دنیا کے بہترین اسلحے سے لیس کر رہے ہیں حتیٰ کہ پہلے سے بھی بہتر اور ہم نے پہلے بھی انہیں تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر (اسلام آباد میں) معاہدہ نہ ہوا تو ہم ان ہتھیاروں کا استعمال کریں گے اور بہت مؤثر طریقے سے کریں گے۔اس سے قبل اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک مختصر پیغام میں ٹرمپ نے ’دنیا کے سب سے طاقتور ری سیٹ‘ کا ذکر کیا تھا۔ ٹروتھ سوشل پر ایک الگ پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا: ’ایرانیوں کو شاید یہ احساس نہیں کہ ان کے پاس کوئی خاص پتے نہیں ہیں، سوائے اس کے کہ وہ بین الاقوامی آبی گزرگاہوں کو استعمال کر کے دنیا کو عارضی طور پر دباؤ میں لانے کی کوشش کریں۔ آج وہ صرف اسی لیے زندہ ہیں کہ مذاکرات کریں۔‘
