اعلیٰ عسکری اور سول قیادت کا شہید اسکاڈرن لیڈر عثمان یوسف کو خراجِ عقیدت

پاکستان نیوز پوائنٹ
بھارت کے خلاف “معرکہ حق” میں جامِ شہادت نوش کرنے والے اسکاڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اعلیٰ عسکری اور سول قیادت نے ان کے گھر کا دورہ کیا۔وزیرِاعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہید کے گھر پہنچ کر اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیرِاعظم اور آرمی چیف نے شہید کے عزم، فرض شناسی اور بہادری کو سراہتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔وزیرِاعظم نے کہا کہ قوم کو اپنے سپاہیوں کی قربانیوں پر فخر ہے اور سکاڈرن لیڈر عثمان یوسف جیسے بہادر بیٹے وطن کی مٹی کا فخر ہیں دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بھی راولپنڈی میں شہید کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے شہید کے والد اور دیگر اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور دکھ کی اس گھڑی میں مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔صدرِ مملکت نے کہا کہ ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے، پوری قوم ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے. قوم اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کی ہمیشہ معترف رہے گی۔صدر زرداری نے شہید کے لیے فاتحہ خوانی کی اور صبر جمیل کی دعا بھی کی اور کہا کہ اسکاڈرن لیڈر عثمان یوسف کی قربانی ناقابلِ فراموش ہے اور دفاعِ وطن کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *