افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع ہو گئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
راولپنڈی میں افغان شہریوں کے خلاف کارروائی تیز، افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع ہو گئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق 50 سے زائد افغان شہریوں کو تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کر دیا گیا، راولپنڈی پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ذرائع کے مطابق افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو کیمپ سے افغانستان بھجوایا جائے گا، آپریشن کے دوران کارڈ ہولڈر خاندانوں کو بھی تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کیا جائے گا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ کے حامل مہاجرین کیخلاف آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *