پاکستان نیوز پوائنٹ
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے فریقین سے معاہدے کی شرائط کی مکمل پاسداری کی اپیل ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مستقل جنگ بندی کو یقینی بنایا جائے، لڑائی ہمیشہ کے لیے بند ہونی چاہیے۔ غزہ میں انسانی امداد اور ضروری تجارتی سامان کے داخلے کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ معاہدے کے مکمل نفاذ کی حمایت کرتا ہے، ہم غزہ میں بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کو امن سے رہنے کے لیے دو ریاستی حل کی طرف لے جایا جائے۔
