پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی ریاست الاسکا میں قطبی رات کا آغاز ہوگیا جس کی وجہ سے وہاں 64 دن تک سورج غروب رہے گا۔الاسکا کی سب سے شمالی بستی اتقیاگوِک میں آخری سورج غروب ہو چکا ہے اور آرکٹک سرکل میں قطبی رات (پولو نائٹ) اس کے آغاز کے باعث یہ شہر اب 22 جنوری 2026 تک سورج کو دوبارہ نہیں دیکھ پائے گا۔زمین کے محور کے جھکاؤ کی وجہ سے اتقیاگوِک میں اگلے 64 دنوں تک سورج افق سے اوپر نہیں اٹھے گا تاہم الاسکا کی یہ بستی مکمل تاریکی میں نہیں ڈوبے گی اور یہ چند گھنٹوں تک “سِوِل ٹوائلائٹ” کا تجربہ کرے گی جو کہ ایک ہلکی نیلی روشنی ہوتی ہے۔اتقیاگوِک فیئر بینکس سے تقریباً پانچ سو میل شمال مغرب میں واقع ہے اور یہاں تقریباً 4400 افراد رہتے ہیں، اس علاقے میں آثار قدیمہ کے مقامات 500 عیسوی تک پرانے ہیں۔سورج کی روشنی اور دن کے وقت کی حرارت کے بغیر قطبی رات کے دوران آرکٹک سرکل میں درجہ حرارت بہت تیزی سے گر جاتا ہے، قطبی رات کا یہ رجحان پولر ورٹیکس کی تشکیل میں بھی کردار ادا کرتا ہے جو زمین کے اسٹراٹوسفیئر میں انتہائی ٹھنڈی ہوا پر مشتمل کم دباؤ کا علاقہ ہے۔سورج کی روشنی کے بغیر یہ خطہ جو ٹراپوسفیئر (جہاں موسم بنتا ہے) کی تہہ کے اوپر ہے، شدید ٹھنڈا ہو جاتا ہے، اگرچہ کبھی کبھار آرکٹک ہوا اسٹراٹوسفیئر سے نیچے رس کر جنوبی علاقوں کی طرف بڑھنے کے قابل ہو جاتی ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ…
پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کی…
پاکستان نیوز پوائنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں الوداعی…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وکلا کو…
پاکستان نیوز پوائنٹ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔نیشنل…