اردو نیوز اپڈیٹس

اماراتی پرواز واقعے میں ایران ملوث ہوا تو اسے بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا ٹرمپ کی دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی ہے کہ اگر ایران رواں ہفتے پیش آنے والے فلائی دبئی واقعے سے منسلک پایا گیا تو تہران کو بہت سخت نشانہ بنایا جائے گا۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اماراتی پرواز میں کپتان پر چاقو سے حملہ کرنیوالے کوپائلٹ کو ایران سےجوڑنے کی کوشش کی ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی ہے اور مبینہ طور پر واقعے میں ملوث پائلٹ کا ایران سے تعلق ہو سکتا ہے۔اس سوال پر کہ آیا پاسداران انقلاب نے کوپائلٹ کو وہاں بھیجا تھا یا وہ خود ہی انتہاپسندی کا شکار ہوا تھا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ ممکن ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ اگر ایران رواں ہفتے پیش آنے والے فلائی دبئی واقعے سے منسلک پایا گیا تو فکر نہ کریں، ایران پر بہت سخت حملہ کیا جائے گا۔اس سے پہلے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ کوپائلٹ کا کسی طرح ایران سے تعلق ہے۔تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا معاملہ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں نیچے آنا شروع ہو جائیں گی، اور یہ معاملہ تقریباً ابھی ختم ہو چکا ہے۔ ہم آبنائے ہرمز سے جنگ سے پہلے کے مقابلے میں اب زیادہ تیل نکال رہے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ایران یا تو ایک انتہائی منصفانہ معاہدے پر دستخط کرے گا یا پھر اس کا وجود مزید باقی نہیں رہے گا۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

جنرل اسمبلی اجلاس وائٹ ہاوس نے شہباز ٹرمپ ملاقات کی تصویر جاری کردی

پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف…

9 hours ago

وزیراعظم کی ریلوے میں عوامی سہولت فریٹ سروس مزید بہتر بنانے کی ہدایت

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی…

9 hours ago

پُرتشدد انتشار 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا کور کمانڈرز کانفرنس

پاکستان نیوز پوائنٹ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

9 hours ago

بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق

پاکستان نیوز پوائنٹ بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) کی جانب سے پاک بھارت…

9 hours ago

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن7 خوارج جہنم واصل

پاکستان نیوز پوائنٹ شمالی وزیرستان کےعلاقے عیدک میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن…

9 hours ago