پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا نے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے اپنے مؤقف میں اہم تبدیلی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے حصول پر اسے اعتراض نہیں۔ امریکی وزیر توانائی کرس رائٹ نے کہا ہے کہ امریکا کا واضح پیغام ہے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار قابلِ قبول نہیں، انہوں نے خبردار کیا کہ ضرورت پڑنے کی صورت میں ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکا نے سعودی عرب کے طرز پر ایران کو بھی تجارتی اور پُرامن جوہری توانائی کے حصول کے لیے افزودہ یورینیم فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کو سول مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کی اجازت دینے میں کوئی اصولی اعتراض نہیں تاہم تہران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا امریکا کی اولین ترجیح ہے.کرس رائٹ نے واضح کیا کہ اگر ایران نے جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کی تو امریکا سخت کارروائی سے گریز نہیں کرے گا اور ضرورت پڑنے پر ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیرِ اعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف…
پاکستان نیوز پوائنٹ کویت کے وزیر دفاع شیخ عبداللہ علی عبداللہ السالم الصباح کی قیادت…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب کے شہر گوجرانوالا میں ریجنل…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی( آئی ٹی) اور میٹا نے پاکستانی چھوٹے اور درمیانے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک میں سونے کی مقامی اور عالمی قیمتوں میں ایک بار پھر…