اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی صدر نے پاک بھارت جنگ میں 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ میں 7 کے بجائے 8 طیارے گرنے کا دعویٰ کردیا۔میامی میں بزنس فورم سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران میں نے سنا کچھ اخبارات میں آیا کہ 7 یا 8 طیارے گرائے گئے، ایک اخبار نے لکھا کہ 7 طیارے گرائے گئے، ایک کونقصان پہنچا،کسی اخبار کا نام نہیں لوں گا، زیادہ ترجھوٹی خبریں دیتے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ مگر حقیقت میں پاک بھارت جنگ کےدوران 8 طیارے گرائےگئے۔ امریکی صدر نے ایک بار پھر جنگ رکوانے کا کریڈٹ لیتے ہوئے کہا کہ دونوں ایٹمی مما لک کی جنگ ٹیرف کی مدد سے روکی۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر متعدد پلیٹ فارمز پر پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے گرائے جانے کا ذکر کرچکے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

یومِ شہدائے جموں کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف کا پیغام

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری اوروزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارت…

10 hours ago

وزیر اعلیٰ سندھ کا این ایف سی ایوارڈ اور 18ویں ترمیم کو رول بیک نہ ہونےدینے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ سندھ مرا د علی شاہ نے این ایف سی ایوارڈ…

11 hours ago

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا برونائی کا دورہ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر اتفاق

پاکستان نیوز پوائنٹ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا برونائی دارالسلام…

11 hours ago

ظہران ممدانی کی تاریخی جیت ٹرمپ نے یوٹرن لے کر ہتھیار ڈال دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ نیو یارک کے نئے میئر ظہران ممدانی کی تاریخی جیت پر صدر…

11 hours ago