امریکی صدر ٹرمپ اور ایرانی سپیکر باقر قالیباف میں شدید لفظی جنگ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کے درمیان شدید لفظی جنگ چھڑ گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں ایران کی صورتحال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران مکمل طور پر تباہ ہو رہا ہے،ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف سے منسوب ایک مبینہ پوسٹ بھی شیئر کی۔ ٹرمپ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی صدر کے معروف نعرے ’’میک امریکا گریٹ اگین‘‘ کو طنزیہ انداز میں تبدیل کرتے ہوئے ’’میک امریکا ہنگری اگین‘‘ لکھ دیا، جس کا مفہوم ہے ’’امریکا کو دوبارہ بھوکا بناؤ‘‘۔ محمد باقر قالیباف نے اپنی پوسٹ میں امریکی شہریوں کو درپیش غذائی مشکلات کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ 4 کروڑ 70 لاکھ امریکی خوراک کی کمی کا شکار ہیں، جبکہ ہر 8 میں سے ایک امریکی شہری کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *