اردو نیوز اپڈیٹس

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معروف عالمی جریدے بلومبرگ کی خاتون صحافی کیتھرین لوسی کے ساتھ ناروا سلوک کی ویڈیو وائرل

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ معروف عالمی جریدے بلومبرگ کی خاتون صحافی کیتھرین لوسی کے ساتھ ناروا سلوک کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چند روز قبل امریکی صدر ائیر فورس ون پر صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے کہ اسی دوران کیتھرین لوسی نے ٹرمپ سے جنسی جرائم کے مجرم جیفری ایپسٹین کی حال ہی میں جاری دستاویز سے متعلق سوال کیا۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون صحافی کے سوال مکمل کرنے سے پہلے ہی امریکی صدر نے انگلی اٹھا کر انہیں خاموش رہنے کا کہا اور انتہائی توہین آمیز لفظ بھی استعمال کیا۔دوسری جانب خاتون صحافی کیتھرین لوسی نے ٹرمپ کے اس رویے پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔امریکی صدر کے خاتون صحافی کے ساتھ ناروا سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس پر صحافت کی اہم شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بلومبرگ نے کیتھرین لوسی کی حمایت میں کہا کہ’ہمارے نمائندے ایک اہم عوامی خدمت انجام دیتے ہیں، بغیر کسی خوف سوالات پوچھتے رہیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے توہین آمیز رویے سے متعلق وائٹ ہاؤس کے عہدیدار سے جب سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ’ اس رپورٹر نے جہاز میں اپنے کولیگز کے ساتھ نامناسب اور غیر پیشہ ورانہ سلوک اپنایا تاہم اس الزام کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا‘ ۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

خوارج کے خلاف مربوط کارروائیاں قومی سلامتی کو مزید مضبوط بنا رہی ہیں صدرِ مملکت آصف علی زرداری

پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم…

23 hours ago

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت…

24 hours ago

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں بچوں کے حقوق کا تحفظ ہماری حکومت کی ترجیح ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بچے ہمارا…

24 hours ago

پاکستان میں ڈیجیٹل سفر کا آغاز ٹرانس ورلڈ کی سی می وی 6 کیبل کراچی پہنچ گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل سفر کا آغاز کردیا گیاجس سے حکومت…

24 hours ago

ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی میں جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی میں جعلی دستاویزات…

24 hours ago