پاکستان نیوز پوائنٹ
ترکیہ میں طیارہ اڑان بھرنے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا، طیارے حادثے میں لیبیا کے فوجی سربراہ بھی جاں بحق ہوگئے۔ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں ایسن بوغا ائیرپورٹ سے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے لیے اڑان بھرنے والے والے طیارے میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی۔اڑان بھرنے کے 30 منٹ بعد طیارے کا ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ منقطع ہوگیا جس کے بعد طیارے نے دوبارہ انقرہ کی جانب رخ موڑنے کی کوشش کی تاہم لینڈنگ سے قبل ہی طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارے میں لیبیا کے چیف آف اسٹاف سمیت 5 افراد سوار تھے۔ لیبیا کے وزیراعظم عبدالحمید الدبیبہ نے آرمی چیف کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔رپورٹس کے مطابق لیبیا کے جنرل محمد علی الحداد نے آج ترکیہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ترکیہ کے وزیردفاع سے ملاقات کی۔ ترکیہ سے واپسی کے دوران جنرل محمد علی الحداد کاطیارہ حادثے کا شکار ہوا۔ترکیہ نے واقعے کے بعد فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی جبکہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں اور سکیورٹی اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔دوسری جانب ترک وزیرداخلہ نے بتایا کہ طیارہ شام 8 بجکر 10 منٹ پر راونہ ہوا جبکہ 8 بجکر52 منٹ پر رابطہ منقطع ہوا۔ طیارے کی جانب سے حیمانہ کے قریب ہنگامی لینڈنگ کی اطلاع ملی جس کے بعد طیارے سے دوبارہ رابطہ قائم نہ ہو سکا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ معلومات تک رسائی کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم فیول سبسڈی سکیم پنجاب بھر میں کامیابی سے جاری ہے، صوبے…
پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…
پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…