پاکستان نیوز پوائنٹ
سٹیٹ بینک نے ورکرز ترسیلات زر کا ماہانہ اور6 ماہ کا ڈیٹا جاری کردیا،اوورسیزپاکستانیوں نے ترسیلات زر بھجوانے کے پچھلے ریکارڈ توڑ دئیے،سٹیٹ بینک نے بیرون ملک سے ترسیلات زر بھجوانے کی رپورٹ جاری کر دی ،سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تادسمبراوورسیز پاکستانیوں نے17ارب 84 کروڑڈالر وطن بھیج کر ریکار ڈ بنا د یا ، رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دسمبر 2024ءکے دوران ترسیلات زر میں 3.1 ارب ڈالر آئے جو ماہ بہ ماہ 5.6 فیصد اضافہ ہے۔ اوورسیز پاکستانیوں نے صرف6ماہ میں 18ارب ڈالرزوطن بھیجے۔دسمبر2024 میں3 ارب 8کروڑ ڈالر کی ترسیلات زرموصول ہوئے۔رواں مالی سال کے پہلے6ماہ میں ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہوئیں۔بتایاگیا ہے کہ ترسیلات زر میں مالی سال 25ءکی پہلی ششماہی کے دوران مجموعی طور پر 17.8 ارب ڈالر آئے جو مالی سال 24ءکی پہلی ششماہی کے موصول شدہ 13.4 ارب ڈالر کے مقابلے میں 32.8 فیصد اضافہ ہے۔ نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر دسمبر 2024ءسال بسال 29.3 فیصد اور ماہ بہ ماہ 5.6 فیصد بڑھ گئیں۔رپورٹ کے مطابق پہلی ششماہی میں ترسیلات میں 32.8 فیصد اضافہ ہوا جو کہ اقتصادی استحکام کی علامت ہے۔ سعودی عرب 770 ملین ڈالر کی ترسیلات کے ساتھ سرفہرست رہا جس نے پاکستانی کارکنوں کی معیشت میں اہم کردار ادا کیا۔دسمبر 2024 میں برطانیہ سے ترسیلات زر کا حجم 456.9 ملین ڈالر رہا جو نومبر 2024 میں 409.9 ملین ڈالر کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔ برطانیہ سے سالانہ آمد میں 24 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اسی طرح یورپی یونین کی جانب سے ترسیلات زر میں 11 فیصد اضافہ ہوا اور یہ نومبر میں 323.5 ملین ڈالر کے مقابلے میں دسمبر 2024 میں 360.3 ملین ڈالر رہیں۔دسمبر 2024 میں امریکا میں مقیم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 284.3 ملین ڈالر بھیجے جو ماہانہ بنیاد پر ایک فیصد کمی ہے۔متحدہ عرب امارات سے ماہانہ بنیادوں پر ترسیلات زر میں 2 فیصد اضافہ ہوا جو نومبر میں 619.4 ملین ڈالر سے دسمبر میں 631.5 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔ سالانہ بنیادوں پر ترسیلات زر میں تقریبا 51 فیصد اضافہ ہوا کیونکہ گزشتہ سال کے اسی مہینے میں ترسیلات زر 419.2 ملین ڈالر تھیں۔