اردو نیوز اپڈیٹس

اوور بلنگ ناقابل قبول ملوث افسران کیخلاف سخت کارروائی ہوگی وزیراعظم محمد شہباز شریف

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو )، پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) کے امور زیر بحث آئے اسمارٹ میٹر کی تنصیب کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ بلنگ کے نظام میں شفافیت لائی جاسکے : وزیر اعظم اوور بلنگ کسی طور قابل قبول نہیں ؛ اوور بلنگ میں ملوث افسران کے خلاف سخت کاروائی ہو گی : وزیراعظم بجلی چوری کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات لئے جائیں. وزیر اعظم کی ہدایت وزیراعظم کا بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کی تعیناتی کے عمل میں سست روی پر تشویش کا اظہار انتہائی شفاف عمل کے ذریعے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران کی تعیناتی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے: وزیر اعظم کی ہدایت بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں افرادی قوت کی بھرتی میرٹ پر کی جائے ؛ بھرتیوں کے عمل میں شفافیت پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی: وزیراعظم نیپرا کے دیئے گئے ٹارگٹ کے حصول کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں : وزیر اعظم کی ہدایت اجلاس کو لیسکو، پیسکو اور فیسکو کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ مالی سال 2024-25 میں نومبر تک لیسکو کی ریکوری 96.82 فیصد، پیسکو کی ریکوری 87.98 فیصد اور فیسکو کی ریکوری 97.57 فیصد رہی : بریفنگ مالی سال 2024-25 میں نومبر تک ٹرانسمشن اور ڈسٹری بیوشن لاسز کے حوالے سے لیسکو 13.04 فیصد، پیسکو 33 فیصد جبکہ فیسکو 6.01 فیصد ہے : بریفنگ لیسکو نے 223365 تھری فیز اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کرنے ہیں جن میں سے 49470 کی تنصیب ہو چکی ہے : بریفنگ پیسکو نے 152559 اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کرنی ہے جن میں سے 51173 کی تنصیب ہو چکی ہے : بریفنگ فیسکو نے 192311 اسمارٹ میٹرز کی تنصیب کرنی ہے جن میں سے 11276 کی تنصیب ہو چکی ہے : بریفنگ لیسکو ، پیسکو اور فیسکو کے صارفین کو شکایت کے ازالے اور دیگر خدمات کے حوالے سے کال سینٹرز ، ای میلز ، ویب سائٹس ، انٹریکٹو وائس رسپانس ، نیپرا کی موبائل اور ویب سروسز کی سہولیات حاصل ہیں : بریفنگ بجلی کی ترسیل کے حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایات کے حوالے سے ہیلپ لائن 118 کی تمام موبائل فون آپریٹرز سے مفت رسائی یقینی بنائی جا رہی ہے : بریفنگ اس مالی سال نومبر تک لیسکو نے 99.2 فیصد، پیسکو نے 99.9 فیصد اور فیسکو نے 99.7 فیصد تک شکایات کیں : بریفنگ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کسی بھی غیر قانونی غیر ملکی کو پاکستان میں رہنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقات…

13 hours ago

کاش علی امین گنڈاپور 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی اوو اوو کر کے احتجاج کرلیتے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی…

13 hours ago

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے عالمی سمٹ کی میزبانی کرے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلمان معاشروں میں لڑکیوں…

13 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی ہے ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی…

13 hours ago

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء کی چوتھی سہ ماہی میں افراطِ زر بڑھ سکتا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا ہے کہ مالی سال 2025ء…

13 hours ago