اردو نیوز اپڈیٹس

اویس لغاری کی ہدایت پر 11 ہزار 695 زیرِ التواء نیٹ میٹرنگ درخواستیں حل

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری کی ہدایت پر 11 ہزار 695 زیرِ التواء نیٹ میٹرنگ درخواستیں حل کرنے کے بعد متعلقہ صارفین سے رابطے شروع کر دیے گئے ہیں۔نیٹ میٹرنگ سے نیٹ بلنگ منتقلی کے دوران مجموعی طور پر 16 ہزار 654 درخواستیں زیرِ التواء تھیں۔
اعلامیے کے مطابق پاور انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی (PITC) 11 ہزار 695 صارفین سے میسج اور ڈیجیٹل ذرائع سے رابطہ کیا جا رہا ہے، براہِ راست رابطے کا مقصد صارفین کو غیر ضروری مداخلت سے محفوظ رکھنا ہے اور حکومت جائز نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاملات شفاف طریقے سےحل کر رہی ہے۔صارفین اپنی نیٹ میٹرنگ درخواست کی حیثیت آن لائن پورٹل پر بھی چیک کر سکتے ہیں جبکہ 4 ہزار 959 نیٹ میٹرنگ درخواستوں کی قواعد و ضوابط کے مطابق تصدیق و توثیق جاری ہے اور تصدیق کا مقصد جائز صارفین کے حقوق کا تحفظ اور غیر قانونی کنکشنز کی روک تھام ہے۔وفاقی وزیرِ توانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت سولر انرجی اور قابلِ تجدید توانائی کے فروغ کی بھرپور حامی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سولرائزیشن کی راہ میں رکاوٹ نہیں بلکہ شفاف اور پائیدار نظام کی حامی ہے۔ اویس لغاری نے یہ بھی کہا ہے کہ ہر صارف کو اس کی درخواست سے متعلق واضح معلومات فراہم کی جائیں، صارفین کو قواعد و ضوابط کے مطابق ان کا حق ضرور ملنا چاہیے اور نیٹ میٹرنگ صارفین کے جائز معاملات کو شفاف اور براہِ راست طریقے سے حل کیا جائے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

کوئی فرد واحد یا سیاسی جماعت نئے انتظامی یونٹس روک نہیں سکتی محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ انتظامی یونٹس کے…

20 hours ago

پاور سیکٹر اصلاحات کے ثمرات بجلی صارفین تک پہنچنے چاہئیں اسحاق ڈار

پاکستان نیوز پوائنٹ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت شعبہ توانائی…

20 hours ago

ملک میں سونے کی قیمتیں گراوٹ کا شکار ہیں آج سونے کے بھاؤ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 3600 روپے…

20 hours ago

حوثیوں اور یمنی فوج میں گھمسان کی جنگ 120 سے زائد افراد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ یمن میں حوثی اکثریتی جماعت انصار اللہ اوریمنی فوج کے درمیان مغربی…

20 hours ago

امریکی صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکی

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کی جوہری تنصیبات…

20 hours ago