اردو نیوز اپڈیٹس

اپریل میں مہنگائی بڑھنے کا امکان

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزارتِ خزانہ نے ماہانہ معاشی ماہانہ آؤٹ لُک رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ترسیلاتِ زر، برآمدات، درآمدات، محصولات، نان ٹیکس آمدنی میں اضافہ ہوا ہے جبکہ مالی خسارے اور مہنگائی میں کمی اور اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مارچ میں مہنگائی بڑھنے کی رفتار 1 سے 1.5 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ اپریل میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 2 سے 3 فیصد رہنے کی توقع ہے۔ فروری میں چینی، ڈیری اور ویجیٹبل آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ان اشیاء کی مہنگائی 8.2 فیصد سے بڑھ کر 9.7 ریکارڈ ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 8 ماہ میں مہنگائی کی شرح 5.9 فیصد ریکارڈ ہوئی، گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں مہنگائی کی شرح 28 فیصد تھی۔ جولائی سے فروری تک بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 1.78 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ بیرونی سرمایہ کاری میں سالانہ بنیادوں پر 11.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔ فروری میں بیرونی سرمایہ کاری میں 67.5 فیصد کی کمی ہوئی جبکہ ترسیلاتِ زر میں جولائی تا فروری 32.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔ برآمدات میں رواں مالی سال 7.2 فیصد اور درآمدات میں 11.4 فیصد کا اضافہ ہوا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سر پلس اور روپے کی قدر میں معمولی کمی ہوئی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کےمحفوظ مستقبل کےلیےپولیوکاخاتمہ ضروری ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کےمحفوظ مستقبل کےلیےپولیوکاخاتمہ…

5 hours ago

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفیر سے ملاقات وطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفیر سے ملاقات کی جس…

6 hours ago

متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ پر آج پاکستان پہنچیں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے وزیر خارجہ دو روزہ دورہ…

6 hours ago

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت…

6 hours ago

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ

پاکستان نیوز پوائنٹ شمالی وزیر ستان انتظامیہ کو دہشت گردوں کی ممکنہ نقل و حرکت…

6 hours ago