پاکستان نیوز پوائنٹ
جماعت اسلامی کی کال پر ملک بھر میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے مختلف شہروں میں کاروباری سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہیں اور تمام اہم مارکیٹیں بند ہیں لاہور میں بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ سمیت شہر بھر کی کار ڈیلرز مارکیٹیں بند ہیں اردو بازار مال روڈ انارکلی اندرون شہر اور دیگر تجارتی علاقوں میں بھی مکمل ہڑتال کی جا رہی ہے شاہ عالم مارکیٹ برانڈرتھ روڈ ہال روڈ ریڈی میڈ گارمنٹس مارکیٹ سولر مارکیٹ اور مرکزی غلہ منڈی بھی بند ہے پشاور میں قصہ خوانی بازار خیبر بازار پیپل منڈی صدر ہشت نگری اور دیگر کاروباری علاقوں میں دکانیں بند ہیں جبکہ رامپورہ گیٹ پر احتجاجی کیمپ بھی لگایا جائے گا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ شٹر ڈاؤن ہڑتال اہل غزہ سے یکجہتی کے اظہار کے طور پر کی جا رہی ہے پاکستانی قوم فلسطینیوں کی نسل کشی کو مزید برداشت نہیں کر سکتی کراچی میں آل سٹی تاجر اتحاد نے ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے شرجیل گوپلانی کا کہنا ہے کہ ٹمبر مارکیٹ معمول کے مطابق کھلی رہے گی اور جماعت اسلامی کی کال سے ان کا کوئی تعلق نہیں کیونکہ سات اپریل کو وہ پہلے ہی احتجاج کر چکے ہیں کراچی کے بعض تاجروں نے جماعت اسلامی کے خلاف آئی جی سندھ کو خط لکھا ہے جامع الائنس مارکیٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ محمد ارشاد نے الزام عائد کیا ہے کہ انہیں ہڑتال کے سلسلے میں دھمکی آمیز پیغامات موصول ہوئے ہیں اور پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے
پاکستان نیوز پوائنٹ صدر آصف علی زرداری نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کیلئے وزیراعظم…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو صارفین کے لیے گیس…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر اور قائم مقام…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات مین افغان طالبان ریجیم نے…
پاکستان نیوز پوائنٹ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان…