پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حالیہ فوجی حملوں میں گزشتہ تین دنوں کے دوران 45 خواتین اور بچے شہید ہو چکے ہیں۔ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے ایران پر حالیہ فوجی حملوں میں گزشتہ تین دنوں کے دوران 45 خواتین اور بچے شہید ہو چکے ہیں۔ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے سرکاری ٹیلی ویژن پر ایک انٹرویو میں کہا کہ اسرائیلی حکومت نے عملاً ایران پر جنگ مسلط کر دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 13 جون سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 45 خواتین اور بچے شہید ہوئے ہیں، جبکہ ملک بھر میں کم از کم 75 خواتین اور بچے زخمی بھی ہوئے ہیں۔ایرانی مسلح افواج نے پچھلے چار دنوں کے دوران کئی بار جوابی میزائل حملے کر کے اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہای نے اسرائیلی جارحیت کے بعد کہا تھا کہ صہیونی حکومت نے ایک بہت بڑی غلطی، ایک سنگین خطا اور ایک بے وقوفانہ حرکت کی ہے۔انہوں نے خبردار کیا تھا کہ خدا کے فضل سے.اس کے نتائج اس حکومت کو تباہی کی طرف لے جائیں گے، ہماری مسلح افواج تیار ہیں، ملک کے تمام حکام اور پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا تھا کہ آج ملک کی تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف حلقوں کی جانب سے یکساں پیغامات سامنے آئے ہیں، سب کا یہی احساس ہے کہ اس شیطانی اور دہشتگرد صہیونی شناخت کو سخت جواب دیا جانا چاہیے۔فارابی اسپتال پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ صہیونی حکومت کی وحشیانہ فطرت اور عام شہریوں کو نشانہ نہ بنانے کے جھوٹے دعوؤں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔فاطمہ مہاجرانی نے مزید کہا کہ چونکہ اسرائیلی حکومت نے جنگ مسلط کی ہے، لہٰذا ایران کا ردعمل بھی مختلف ہوگا۔انہوں نے ایرانی عوام کے اتحاد اور سکون کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوام، حتیٰ کہ حکومت کے ناقدین بھی، مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ایک ہو چکے ہیں۔اسرائیلی حکومت نے 13 جون کی علی الصبح تہران کے کئی رہائشی علاقوں کے ساتھ ساتھ ایران کے مختلف حصوں میں واقع فوجی اور جوہری تنصیبات پر حملے کیے تھے۔ان حملوں میں متعدد اعلیٰ فوجی کمانڈر، جوہری سائنسدان اور درجنوں عام شہری شہید ہو چکے ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات آئے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میںانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران…
پاکستان نیوز پوائنٹ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں…
پاکستان نیوز پوائنٹ برطانوی عدالت نے یوٹیوبر عادل راجا کے بریگیڈر ریٹائرڈ راشدنصیرکےخلاف الزامات بےبنیاد…
پاکستان نیوز پوائنٹ فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کا خیرمقدم کرتے…
پاکستان نیوز پوائنٹ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ جنگ بندی معاہدے…