پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات جاری ہیں، دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا ہوسکتاہے ایران کے ساتھ معاہدہ ہوجائے، ہوسکتاہے نہ ہو، ٹرمپ نے کہا مذاکرات کامیاب ہوں یا نہ ہوں، انہیں فرق نہیں پڑتا۔صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا ایران کو مکمل شکست دے چکا ہے اور امریکا یہ جنگ جیت چکا ہے۔ٹرمپ نےآبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی موجودگی کا خدشہ ظاہر کیا اور کہا ہمارے پاس بارودی سرنگین صاف کرنے والی مشینری ہے جو ہرمزکی صفائی کررہی ہیں۔امریکی صدر نے متنبہ کیا کہ اگر چین ایران کو ہتھیار فراہم کرتا ہے تو اسے بڑے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
