پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران پر ایک اور حملے کا امکان رد نہیں کرسکتے، ہم اس کے لیے تیار بھی ہیں بلکہ پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہیں، ہم ماضی کی جارحیت کے نقصانات کو بھر چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عباس عراقچی نے روسی میڈیا کو ایک انٹرویو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کا خیرمقدم نہیں کرتا بلکہ اس کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جنگ سے بچائو کا بہترین راستہ جنگ کے لیے تیار ہونا ہے، ہم ماضی کی جارحیت کے نقصانات کو بھر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ماضی کا ناکام تجربہ دہرانا چاہتے ہیں تو انہیں کوئی بہتر نتیجہ حاصل نہیں ہوگا۔امریکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کو یقین ہے کہ ایران بیلسٹک میزائل پروگرام تیار کر رہا ہے، اسرائیل ایران پر دوبارہ حملے کے لیے امریکا سے بات کرنا چاہتا ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم آئندہ ماہ صدر ٹرمپ سے ملاقات میں ایران پر حملے سے متعلق بات کرسکتے ہیں۔
پاکستان نیوز پوائنٹ آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر…
پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان کی طرف سے ساورن ویلتھ فنڈ اور گردشی قرض میں کمی…
پاکستان نیوز پوائنٹ ٹانک میں دہشت گردوں نے پولیس کی موبائل وین پر حملہ کر…
پاکستان نیوز پوائنٹ چین میں ایک ڈاکٹر نے اپنی بہترین ملازمت چھوڑ کر فوڈ ڈیلیوری…
پاکستان نیوز پوائنٹ دنیا بھر میں بچوں میں موٹاپے کی شرح میں اضافہ ہو گیا…
پاکستان نیوز پوائنٹ واٹس ایپ کی جانب سے اینڈرائیڈ ایپ کو مکمل ری ڈیزائن کیا…