ایران کا مطالبات تسلیم ہونے تک امریکا کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے اپنے مطالبات تسلیم ہونے تک امریکا کے خلاف لڑائی جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا کہ تہران امریکا کے ساتھ لامتناہی جنگ نہیں چاہتا اور نہ ہی طویل مذاکرات، تاہم وہ اپنے مطالبات تسلیم کرائے جانے تک لڑائی جاری رکھے گا،سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق، ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے خطاب میں قالیباف نے کہا کہ ایران پائیدار دفاعی بازدارندگی قائم کرنے کیلئے مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ تمام ڈیڈ لائنز گزر چکی ہیں، جن میں ایران پر معاشی دباؤ ڈالنے کی مہم بھی شامل ہے، لیکن اس کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران بدستور قائم ہے اور کام کر رہا ہے۔قالیباف نے طنزیہ انداز میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کو فزکس کا نوبیل انعام دینے کا مطالبہ بھی کیا،ان کا کہنا تھا کہ امریکی دباؤ کے نتائج سے متعلق بیسنٹ کی پیش گوئیوں نے وقت کے تصور کی بے معنویت کو ظاہر کر دیا ہے۔ اس سے قبل ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان حسین محبی کا کہنا تھا کہ ایران نے 40 روزہ جنگ کے بعد اب زیادہ جدید ہتھیار حاصل کرلیے ہیں، ایران پر نئے امریکی حملے غیر معقول بات ہوگی، لیکن اس کا خدشہ موجود ہے،کیونکہ ٹرمپ کو مڈٹرم الیکشنز سے پہلے ایک کامیابی درکار ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایران کسی بھی نئی جارحیت کا جواب دینے کے لیے پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ تیار ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *