پاکستان نیوز پوائنٹ
ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ائرپورٹ پر کارروائی میں جعلی دستاویزات پر ویزا حاصل کرنے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا ۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق محمد آصف نامی ملزم بین الاقوامی پرواز کے ذریعے سعودی عرب جا رہا تھا۔ ملزم کے پاسپورٹس پر ہیوی ٹرک ڈرائیور کی ملازمت کے حوالے سے ویزا لگا ہوا تھا۔ملزم کی جانب سے لائسنس برانچ کلفٹن سے جاری کردہ ایچ ٹی وی لائسنس پیش کیا گیا جو کہ جعلی نکلا۔ ملزم کا تعلق کراچی سے ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے مذکورہ لائسنس ایجنٹ سے 1 لاکھ 27 ہزار روپے میں حاصل کیا۔ ملزم نے مزید انکشاف کیا کہ وہ کبھی بھی لائسنس برانچ کلفٹن نہیں گیا۔ایجنٹ نے ملزم کو مذکورہ جعلی ڈرائیونگ لائسنس بنوا کر دیا۔ ملزم کو بعد ازاں ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا جہاں مزید تفتیش جاری ہے۔
پاکستان نیوز پوائنٹ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ضلع بنوں میں فتنتہ الخوارج کے دہشت…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بچے ہمارا…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا ہے جو بھی ہمارے جوانوں…
پاکستان نیوز پوائنٹ حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل سفر کا آغاز کردیا گیاجس سے حکومت…
پاکستان نیوز پوائنٹ ملک بھر میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 2300 روپے کا…