اردو نیوز اپڈیٹس

ایف بی آر کا ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ڈاکٹرز بیوٹی پارلرز اور سیمنٹ سیکٹرز کے آڈٹ کا فیصلہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے پروفیشنلز کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف شعبوں کے آڈٹ کیلئے 600 نجی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں، اگلے چند روز میں مزید 200 نجی آڈیٹرز ہائر کیئے جائیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ایف بی آر مجموعی طور پر 2 ہزار نجی آڈیٹرز کی خدمات حاصل کرے گا، نجی آڈیٹرز ٹیکس دہندگان کی معلومات خفیہ رکھنے کے پابند ہوں گے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق بھاری فیس لینے والے ڈاکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں بڑے ڈاکٹرز کو نوٹس کا اجراء شروع ہو گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پہلے مرحلے میں تینوں بڑے شہروں میں 250 مہنگے ڈاکٹرز کی آمدن کا آڈٹ ہو گا، کراچی اور لاہور میں 100، 100 جبکہ اسلام آباد میں 50 ڈاکٹرز کا آڈٹ کیا جائے گا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق بڑے شہروں میں مہنگے بیوٹی پارلرز کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا اور مہنگی کاسمیٹکس فروخت کرنے والوں کو بھی ٹیکس دینا پڑے گا۔ اس کے علاوہ پینٹ سیکٹر میں بھی ٹیکس چوری، نجی کمپنیاں زد میں آئیں گی۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

وزیراعظم 2 روزہ دورے پر بحرین پہنچ گئے قصر القضیبیہ آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچ…

16 hours ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایران کی…

16 hours ago

راولپنڈی جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں الوداعی تقریب گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کے اعزاز میں جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں الوداعی…

16 hours ago

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وکلا کو آئینی عدالت پسند نہیں آرہی وکلا کا کام دلائل دینا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وکلا کو…

16 hours ago

کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔نیشنل…

17 hours ago

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ایک تولہ سونا 2300 روپے مہنگا ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ : ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا…

17 hours ago