اردو نیوز اپڈیٹس

باجوڑ میں آپریشن 5 دہشت گرد ہلاک میجر عدیل زمان شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ
باجوڑ کے علاقے خار میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ اس دوران میجر عدیل زمان شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ایک مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی انجام دی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ ان کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور شہریوں کی ہلاکتوں میں بھی شریک پائے گئے۔کارروائی کے دوران میجر عدیل زمان شہید ہوگئے۔ شہید میجر عدیل زمان کی عمر 36 سال تھی جب کہ ان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا۔ انہوں نے اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں دہشت گردوں کے ممکنہ خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں اور سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں پُرعزم انداز میں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

نیو یارک وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان اور ایران نے علاقائی امن اور خوشحالی کے فروغ کیلئے مل…

21 hours ago

سعودیہ پر حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب ترکیہ اور پاکستان کے اعلیٰ فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

پاکستان نیوز پوائنٹ سعودی عرب پر حوثی حملوں کے بعد مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت…

21 hours ago

پی ٹی آئی والوں کو اسلام آباد میں کسی صورت داخل نہیں ہونے دیا جائے گا خواجہ آصف

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف والے وفاقی…

21 hours ago

پی ٹی آئی والے بزدل لوگ ہیں ہمت ہے تو آؤ اور کرو لانگ مارچ عطا تارڑ

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی…

21 hours ago

جنرل اسمبلی درجنوں ممالک نے نیتن یاہو کی تقریر کا بائیکاٹ کردیا ہال خالی ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب…

21 hours ago

امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں

پاکستان نیوز پوائنٹ امریکا اور ایران کے وفود کی ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں،…

21 hours ago