پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر کےایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 315 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کے اعلان کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عید کی چھٹیوں کے بعد آج پہلے کاروباری دن کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا .تاہم وزیراعظم کے قوم سے خطاب اور بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی برپا ہوگئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 19 ہزار 1 سو کی حد پار کرگیا۔ تاہم معمولی پرافٹ ٹیکنگ کے بعد انڈیکس 11 سو اکتیس پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 9 سو 38 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا،مارکیٹ میں آج چار سو باون کمپنیز کے بیالیس کروڑ اکیس لاکھ شیئرز کے سودے کئے گئے. جن کی مالیت اٹھائیس ارب سولہ کروڑ روپے رہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز دن کے اختتام پر 34 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 806 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *