پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف کے بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کے اعلان کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عید کی چھٹیوں کے بعد آج پہلے کاروباری دن کے آغاز پر اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا ملا جلا رجحان رہا .تاہم وزیراعظم کے قوم سے خطاب اور بجلی کی قیمتوں میں بڑی کمی کے اعلان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی برپا ہوگئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 19 ہزار 1 سو کی حد پار کرگیا۔ تاہم معمولی پرافٹ ٹیکنگ کے بعد انڈیکس 11 سو اکتیس پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 9 سو 38 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا،مارکیٹ میں آج چار سو باون کمپنیز کے بیالیس کروڑ اکیس لاکھ شیئرز کے سودے کئے گئے. جن کی مالیت اٹھائیس ارب سولہ کروڑ روپے رہی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز دن کے اختتام پر 34 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 17 ہزار 806 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے نجی اسکیم کے تحت حاجیوں کے بروقت انتظامات…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی استحکام ملک…
پاکستان نیوز پوائنٹ عالمی مالیاتی فنڈ کا نیا مشن پاکستان میں گورننس کو بہتر بنانے…
پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں 13 نئے سہولت بازاروں کے…
پاکستان نیوز پوائنٹ ترجمان بلوچستان حکومت نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی ریڈزون…
پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت نے لاہور کی 5 احتساب عدالتیں ختم کر کے ان…