اردو نیوز اپڈیٹس

بجلی کی قیمت میں 63 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کامکان

پاکستان نیوز پوائنٹ
عوام کیلئے اچھی خبر ، بجلی کی قیمت میں 63 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کامکان ، سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی سی پی اے) نے نیپرا سے قیمت میں کمی کی درخواست کردی ، نیپرا بجلی کی قیمتوں میں کمی سے متعلق کل سماعت کرے گا،میڈیا رپورٹس کے مطابق بتایاگیا ہے کہ سی سی پی اے کی جانب سے قیمتوں میں کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت ماہ نومبر کیلئے مانگی گئی۔ درخواست میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ ماہ بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 7 روپے 28 پیسے فی یونٹ رہی۔درخواست کے مطابق گزشتہ ماہ 7 ارب 71 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ بجلی کی پیداواری لاگت 55 ارب 76 کروڑ روپے رہی۔نیپرا اگر من وعن درخواست منظور کرتا ہے تو بجلی صارفین کو چار ارب 88 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا اور اکتوبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف شہریوں کو دسمبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔ تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے تھے اگلے چار سال میں توانائی کا شعبہ بحران سے نکل آئے۔ پہلے صنعتوں کوساڑھے 58 روپے کا ملنے والا بجلی کا یونٹ اب 47 روپے 17 پیسے میں فراہم کیا جارہا تھا۔ ہم نے اپنی انڈسٹری سے سالانہ 150 ارب کی کراس سبسڈی کا بوجھ کم کیا تھا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی تقسیم کاری کے نظام کی نجکاری کی جارہی تھی۔ 2025 میں بجلی کی خرید و فروخت حکومت کی ذمہ داری نہیں رہے گی۔ عوام اور بجلی کمپنیاں اپنی مرضی سے سستی بجلی کی خرید و فروخت کرکے ایک دوسرے کو فائدہ پہنچا سکیں گے۔گفتگو کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کو خطے میں سستی ترین بجلی فراہم کرکے دکھائیں گے۔ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی پرائیویٹائزیشن کے بعد نیپرا کا کام مزید اہم ہو جائے گا۔ ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کے لاسز کم اور ریکوری بہتر ہوئی تھی۔ کمپنیوں میں کوئی سفارشی بورڈ نہیں۔ بجلی کمپنیوں کے نقصانات کم ہوئے تھے۔ بجلی کمپنیوں کے نقصانات کو زیرو پر لائیں گے اور کیپیسٹی پیمنٹ کم کر کے بجلی سستی کریں گے۔

Faisal Bukhari

Recent Posts

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چینی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چینی بھائیوں اور…

11 hours ago

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر رول اوور کر دیئے

پاکستان نیوز پوائنٹ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے…

12 hours ago

پاکستان نے چین میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا

پاکستان نیوز پوائنٹ پاکستان نے چین میں زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر…

12 hours ago

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی وزارتوں اور اداروں میں ڈیڑھ لاکھ آسامیاں ختم کر دی گئی ہیں

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی وزارتوں اور…

12 hours ago

اگر شہری آرمی ایکٹ میں درج جرم کا مرتکب ہوا تو ٹرائل ہوگا جج آئینی بینچ

پاکستان نیوز پوائنٹ سپریم کورٹ میں سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس میں…

12 hours ago

حکومت بجلی 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی خواہشمند مختلف آپشنز پر کام جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ وفاقی حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے مختلف آپشنز پر کام…

12 hours ago